• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ حملے جاری ہیں، خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوچکے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے بڑا حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

جنین، تلکرم اور طوباس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کا ایک اور دور قطر میں جاری ہے۔

اسرائیلی وفد آج دوحہ پہنچے گا، اس سے پہلے قاہرہ میں ہونے والا مذاکرات کا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید