• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کی وارننگ جاری

جاپان میں طاقت ور ترین سمندری طوفان شانشان کے باعث سمندر بپھرنے کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
جاپان میں طاقت ور ترین سمندری طوفان شانشان کے باعث سمندر بپھرنے کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔ 

جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان شانشان کے خطرے پر ہنگامی حالت کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں، طوفان 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جزیرے کیوشو کی طرف بڑھ رہا ہے۔

کیوشو میں درجنوں مقامی اور سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ اور متعدد ٹرینیں بدھ سے جمعہ تک روک دی گئیں۔

جاپان میں سمندری طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہوائوں سے درخت گرگئے(تصویر سوشل میڈیا)۔
جاپان میں سمندری طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہوائوں سے درخت گرگئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں سے 8 لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات دیدیے گئے، سمندر سے متصل علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

آئندہ ایک دو روز میں کیوشو جزیرے سے ٹکرانے کے بعد یہ طوفان ٹوکیو سمیت مشرقی اور وسطی جاپان کے علاقوں کی طرف جانے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید