• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب موسم: پی آئی اے کی آج کی 8 پروازیں منسوخ، 35 میں تاخیر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خراب موسم کی وجہ سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 8 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 اور 368 کو منسوخ کر دیا گیا۔

کراچی سے اسکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز 455 اور 456  کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید