• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ 

گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان نازک وقت سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ سب سیاست دانوں کو مل کر کچھ ماہ کےلیے سیاست پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جب معاشی طور پر مستحکم ہو رہے ہوتے ہیں تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جب غیرملکی سرمایہ کار یہاں آتے ہیں تو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید