صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں واقع گاؤں بَڈھ بیر میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ ملزم شوہر کے ساتھ ہلاک ہونے والی بیوی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق جاں بجق خاتون حاملہ تھیں، الٹراساؤنڈ کے مطابق حمل میں جڑواں بچے تھے، خاتون کے حمل کا پانچواں مہینہ چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر رکھی ہے، ہلاک ملزم سنگین جرائم میں اشتہاری تھا، 22 اگست کو ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ملزم کے دستی بم پھینکنے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، فائرنگ میں ملزم ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔
دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس شیلنگ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے حاملہ خاتون کو قتل کر کے ظلم کیا ہے، انصاف دیا جائے۔