اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے 9218 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو 19.60 فیصد سالانہ کی شرحِ سود پر 115 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے روایتی بینکوں کو 19.56 فیصد سالانہ شرحِ سود پر 7 دن کے لیے 9100 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ روایتی بینکوں کو 28 دن کے لیے 19.62 فیصد سالانہ شرحِ سود پر 3 ارب روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔