پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں ماہ اگست کے آخری کاروباری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستانی شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 488 پر بند ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 68 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 2 ہزار 485 ارب روپے ہے۔