• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مرنے والی مچھلیاں کیماڑی کے ساحل پر آگئیں، معظم خان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا ہے کہ کراچی کی بندر گاہ کیماڑی کے قریب مردہ مچھلیاں ساحل پر آگئیں۔ بڑی تعداد میں یہ مچھلیاں آلودگی کی وجہ مری ہیں۔ 

معظم خان نے کہا کہ طغیانی اور تیز ہواؤں سے سمندر میں ہل چل ہوتی ہے جس کی وجہ سے آلودہ سیڈیمنٹ سمندر میں شامل ہو رہا ہے، آلودگی سے مچھلیاں مر کر ساحل پر آگئی ہیں۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ دو نسل کی مچھلیاں کیماڑی کے ساحل پر آئی ہیں۔ ماہی گیر انہیں پولٹری پلانٹس کو فروخت کرنے کےلیے جمع کر رہے ہیں۔

معظم خان نے کہا کہ کراچی ہاربر کے تیمر کے علاقے اور ساحلی علاقوں میں سیڈیمنٹ پانی کو آلودہ کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید