• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسپاک کو پاور ڈویژن سے لیکر کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

نیسپاک کو پاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیسپاک کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کو دے دیا گیا ہے۔ 

رولز آف بزنس 1973 کے رول 3 میں ترمیم کرکے نیسپاک کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نیسپاک کے تمام اثاثے اور واجبات بھی کابینہ ڈویژن کو منتقل کیے گئے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید