ڈاکٹر جہانزیب نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم نے ڈاکٹر جہانزیب کا بطور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن استعفیٰ منظور کر لیا۔
ڈاکٹر جہانزیب کے استعفے کی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں سونپ دیں، احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔