• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرنے کیلئے انوکھا کارنامہ


فیصل آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، گھر میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرنے کیلئے متاثرہ شہری سے حلف دینے کی شرط رکھ دی، مسیحی شخص سے بائبل پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سی پی او نے نوٹس لے کر ویڈیو میں نظر آنے والے کانسٹیبل کو معطل جبکہ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق چک جھمرہ کے چک 24 میں پطرس مسیح کے گھر میں ڈیڑھ ماہ قبل چوری کی واردات ہوئی، جس کا مقدمہ پولیس نے ایک ہفتہ بعد تھانہ ساہیانوالہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا۔

 مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کی جانب سے مدعی سے بائبل پر واردات ہونے کی یقین دہانی کیلئے حلف لیا گیا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او کامران عادل نے ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس کانسٹیبل کو معطل جبکہ ایس ایچ او محمد افضل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ایس پی مدینہ ڈویژن کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

قومی خبریں سے مزید