• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراہ ویلی میں خوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

تیراہ ویلی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 اگست کو پاک فوج نے خوارج کو ان کے ٹھکانوں پر انگیج کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے حالیہ آپریشنز کی وجہ سے فتنہ الخوارج اور ان کے حمایتیوں کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ اب تک 37 دہشتگرد ہلاک اور 14 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن امن کے قیام تک جاری رہیں گے، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید