• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار میں سست روی دور کرنے کیلئے پی ٹی اے کا مشورہ

انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار میں سست روی دور کرنے کےلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشورہ دے دیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلا تعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کےلیے اپنا وی پی این ون ونڈو آپریشن سے حاصل کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز اور فری لانسرز وی پی این حاصل کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کےلیے چار سال میں 20 ہزار آئی پیز رجسٹر ہوچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید