• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی 7 علاقوں میں لاکھوں کی وارداتیں 2 مقابلہ میں زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت راہول مسیح اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے اوردونوں کا تعلق دیپالپور ضلع اوکاڑہ سے ہے بادامی باغ میں ہاشم کے گھر سے 2لاکھ اور موبائل فون ،شادمان میں صفدر سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،نشتر کالونی میں افتخار کی فیملی سے ایک لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،داتا دربار میں نصیر کو یرغمال بناکرایک لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں امانت کی فیملی سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں شمشاد سے 1لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون،باٹا پور میں الطاف سے 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغل پورہ اور برکی سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا لوئر مال اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔
لاہور سے مزید