• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیلاگ کے ذریعے قومی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مختلف تقریبات اورملاقاتوں میں کہاکہ ملک کو بحران سے نجات دِلانے کے قومی ڈائیلاگ کے ذریعے قومی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا ۔ عوام عملاً بغاوت کے راستہ پر ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، ٹیکس اور آئی پی پیز کا عذاب ملک و مِلت کے لیے ناقابلِ برداشت ہوگیا ہے۔ جماعتِ اسلامی بیداری عوام "حق دو عوام کو" تحریک ظلم و جبر کے نظام کے خاتمہ، قرآن و سنت کی بالادستی اور آئین کی فرمانروائی کے لیے ہے، سید عارف شیرازی، احمد سلمان بلوچ، ڈاکٹر خالد فاروق، فرحان شوکت اور احمد فاروق ڈھلوں بھی موجود تھے۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا احسن اقبال کا امیر جماعت اسلامی پر تبصرہ غیر ضروری اور نامناسب ہے، جماعت اسلامی حق دو عوام کو تحریک کا فیز ٹو شروع کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید