• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر اے جھوجہ انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ،چوہدری پرویزالہٰی کااظہارتعزیت

لاہور( کورٹ رپورٹر،خصوصی رپورٹر) سینئر قانون دان جہانگیر اے جھوجہ انتقال کرگئے ، انکی نماز جنازہ آج بوقت نماز ظہر ختم نبوت مسجد میں 150 جی تھری جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائیگی، چودھری پرویزالٰہی نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے ،انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے ارشد جہانگیر جھوجہ کوفون کیا اورمرحوم کی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کوسراہا۔