• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کمسن بچوں کو ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرنیوالا گروہ گرفتار

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں کمسن بچوں کو ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

 اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا ہے کہ ملزمان اصغر اور فرید واردات کے وقت بچے کو موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھاتے تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان نے یوسف پلازہ کی حدود میں انڈوں کی دکان پر واردات کی تھی، واردات کے وقت بھی ملزمان معصوم بچے کو ساتھ بٹھا کر لائے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مبینہ ٹاؤن کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید