• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسی سال موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا، ڈاکٹر طاہر القادری

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں صدارتی نظام کے حق میں ہوں۔ پاکستا ن عوامی تحریک مذہبی جماعت نہیں ہے۔ میں نے آف شور کمپنیاں نہیں بلکہ عوامی فلاح کے ادارے بنائے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران کیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے بتایا کہ میں دن میں صرف ایک وقت کھانا کھاتا ہوں۔ ماضی میں دیئے گئے دھرنے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ میں نے خود عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ موجودہ سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ اسی سال موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا۔”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل گفتگو ناظرین ہفتے کی شام7 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین