• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں زیرِ زمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں زیرِ زمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک حد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں زیرِ زمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک حد تک کا اضافہ ہوا جب کہ 6 سال میں زیرِ زمین پانی سے محرومی میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پنجاب کا 22.84 حصہ زیر زمین پانی سے محروم ہوگیا، 36.17 فیصد حصے میں زیرِ زمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔

پنجاب میں 1 سے 5 فٹ تک زیر زمین پانی 0.48 فیصد تک رہ گیا ہے، 6 سال میں 1 سے 5 فٹ زیرِ زمین پانی میں 3.2 فیصد کمی ہوئی۔

پنجاب میں 5 سے 10 فٹ تک زیرِ زمین پانی 6.40 فیصد تک رہ گیا ہے اور 6 سال میں 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی میں 10.94 فیصد کمی ہوئی۔ 10 سے 20 فٹ زیرِ زمین پانی 34.07 فیصد تک رہ گیا۔

اہم خبریں سے مزید