• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا بورڈ آف ٹرسٹیز 14 ماہ بعد فعال

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا بورڈ آف ٹرسٹیز 14ماہ کے بعد فعال ہو گیا، صدر مملکت کی طرف سے 12سائنسدانوں کو پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز (بی او ٹی ) کے ممبران کے طور پر تین سال کی مدت کیلئے منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، بورڈ آف ٹرسٹیز پچھلے 14ماہ سے غیر فعال تھا ،بی او ٹی کیلئے جن سائنسدانوں کے ناموں کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے ان میں پروفیسر ڈاکٹر طارق مختار( ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پیتھالوجی ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاکھرانی انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، ڈاکٹر سرزمین خان ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور ،ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ ڈائریکٹر جنرل او آر آئی سی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ، ڈاکٹر ایم اعظم کاکڑ ای ڈی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، ڈاکٹر محمد مجاہد ریکٹر پاک آسٹریا یونیورسٹی ہری پور، ڈاکٹر محمد سلیم حیدرپروفیسر اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر سائنس پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر اے ایس فیاض الحسن سابق پرو وی سی ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر غلام رضا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیچرل ریسورسز مینجمنٹ یونیورسٹی آف بلتستان، ڈاکٹر محمد ایوب شعبہ کیمسٹری یونیورسٹی آف بلوچستان ، ڈاکٹر ہارون رشید پروفیسر الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بحریہ یونیورسٹی، ڈاکٹر حبیب بخاری وی سی کوہسار یونیورسٹی مری شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید