• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، نیا روسٹر جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی۔

موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد کیسز کی سماعت کے لیے نیا ججز روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

روسٹر کے مطابق 2 ستمبر سے 26 اکتوبر تک پرنسپل سیٹ پر 20 سنگل بینچز اور 9 ڈویژن بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نمبر 1 تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ نمبر 2 سول اپیلوں اور بینکنگ کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین پر مشتمل بینچ نمبر 3 ٹیکس اور کمرشل کیسز جبکہ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بینچ نمبر 4 سزائے موت کے خلاف اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل بینچ نمبر 5 سول کیسز جبکہ جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس احمد ندیم پر مشتمل بینچ نمبر 6 انٹرا کورٹ اپیلوں و دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نمبر 7 فوجداری نوعیت کے کیسز، جسٹس فاروق حید اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ نمبر 8 نیب کیسز جبکہ جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ نمبر 9 سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید