• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر کوہستان: مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بس پر ملبہ گرنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی مسافر کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید