• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا توشہ خانہ ریفرنس: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی ریکارڈ طلبی کی درخواست مسترد

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے نئے توشۂ خانہ ریفرنس میں جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں قائم کی گئی خصوصی احتساب عدالت نے نیب کے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشۂ خانہ ریفرنس میں دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی۔

اڈیالہ جیل کی خصوصی احتساب عدالت نے نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے توشۂ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ منگوانے کی درخواست دی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے نیا توشۂ خانہ ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید