• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 6 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

اس سے قبل عرب میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کردی۔ 

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکا دارالحکومت کابل کی دارالامان مرکزی شاہراہ پر ہوا، دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید