• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ 

تہران سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے گرا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا، حادثے کی وجہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال بھی تھی۔

یاد رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو شمالی ایران میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ 

ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید