• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائربندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے اسرائیل سے کوئی حقیقی مذاکرات نہیں ہو رہے، حماس رہنما

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا(فائل فوٹو)۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا(فائل فوٹو)۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا نے کہا ہے کہ غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے اسرائیل سے کوئی حقیقی مذاکرات نہیں کیے جا رہے۔ 

دوحہ میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نتن یاہو کی جانب سے مثبت رویے کی صورت میں ہم کسی سمجھوتے کےلیے تیار ہیں۔ دو ہفتوں سے جاری مذاکرات سے تاحال کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ 

انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم قیدیوں کے تبادلے کے خواہش مند ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔ 

حماس کے رہنما نے کہا کہ نتن یاہو غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرنے والی نتساریم راہداری اور مصری سرحد پر فلاڈلفی راہداری قبضے میں رکھنے پر بضد ہیں۔ 

خلیل الحیا نے کہا کہ جب تک اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی سے مکمل انخلاء نہیں کرتی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ نتن یاہو سمجھوتے سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ 

حماس رہنما نے کہا کہ چند یرغمالیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کر کے مارا ہے۔ 

انھوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں فائربندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مراحل کے دوران اندازہ ہوچکا تھا نتن یاہو کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

خلیل الحیا نے کہا کہ مذاکرات میں تعطل اور رخنوں کا ذمہ دار امریکہ ہے، امریکہ اپنی پیش کردہ تجویز تک سے پیچھے ہٹ گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید