• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائیگا: عمر ایوب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں، 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق جلسہ کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے معاملات دیکھنے کے لیے صرف اچکزئی کو آگے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منت ترلے خواجہ آصف کیا کرتے تھے، ہمیں کسی کی منت ترلے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا گیا، اس کا خمیازہ آج بھی بھگتا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید