وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ سے نوجوانوں کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، ہنر مند نوجوان ملک کا قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نوجوانوں کو اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے آئی ٹی اسکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی، انٹرن شپ اور آئی ٹی اسکلز کے لیے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا، پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لیے نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔