• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں پھیلنے والا ’’ایم پاکس‘‘ وائرس تیزی سے شکل تبدیل کررہا ہے، سائنسدان

اسٹاکہوم (نیوز ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یورپ میں پھیلنے والا مہلک ’’ایم پاکس‘‘ وائرس توقع سے زیادہ تیزی سے اپنی ہیئت اور شکل تبدیل کر رہا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ماہرین کے لیے یہ مشکل ہوگا کہ وہ اس کی نئی شکل کی سنگینی اور متعدی ہونے کا پتہ چلا سکیں اور ایسی صورت میں اس پر قابو پانے کا معاملہ پیچیدہ ہوجائے گا۔ ایم پاکس جو اس سے قبل مونکی پوکس کے طور پر جانا جاتا تھا 1970سے افریقہ کے بعض حصوں میں زیر گردش ہے۔ اس پر دنیا کی توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب اس وائرس کا کلیڈ ٹوو23، 2022 میں دنیا بھر کے 100سے زیادہ ملکوں میں پھیلا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا اور یہ ہنگامی حالات دس ماہ بعد ختم ہوئی اب ایک نئی شکل میں یہ وائرس (کلیڈ Ib) کے نام سے سامنے آیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نئی ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کے بعد دنیا پھر اس کی جانب متوجہ ہوئی ہے۔
یورپ سے سے مزید