• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: شوکت خانم ہسپتال کیلئے عطیات جمع کرنے کی تقریب

پیرس (رضا چوہدری ) شوکت خانم میموریل ٹرسٹ فرانس کے ڈائریکٹر مشتاق جدون نے پیرس کے نواحی علاقے ویلزلیبل میں کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم میموریل کیلئے عطیات اکھٹے کرنے کے حوالے سے فرانس میں مقیم مخیر افراد کو استقبالیہ دیا جس میں ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم یوسف اور اداکارہ ریشم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کی نظامت چوہدری ذوالفقار جتالہ،ڈاکٹر عطا محمد نے کرتے ہوئے استقبالیہ کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی فرانس کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اورفنڈ ریزنگ میں حصہ ڈالا جو نادار اور غریب کینسر کے مریضوں کے علاج پر صَرف ہو ں گے اور تیسرے سب سے بڑے بننے والے کینسر ہسپتال کراچی کی تعمیر خرچ ہوں گے ۔ اس موقع پر فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اشفاق جٹ نے عمران خان کی دستخط شدہ کرکٹ بال نقد رقم دے حاصل کی ۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت روحی بانو ، آصفہ ہاشمی ، شبانہ چوہدری ، فیشن ڈیزانئر نینا خان ، ناصرہ خان ،طاہرہ سحر اور سلطانہ چوہدری سمیت متعدد خواتین نے شرکت کی۔میزبان مشتاق جدون کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری شاہین اختر ، معروف سیاسی سماجی شخصیت بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال ، چوہدری ذوالفقار جتالہ ، چوہدری تاج دین سکھیرا، چوہدری محمد اعظم ، عبدالجبار بٹ، چوہدری ابوبکرگوندل، چوہدری عبدالستار سہیل بھدر، چوہدری منور جٹ، ملک سعید، ، چوہدری طارق، راجہ عجب ، فیصل سہانہ ، عرفان لنگھا ،مظہر گوندل، رانا جاوید زرگر ، راجہ طاہر ،محمود کلیار ،مقصود رانجھا ،ملک اظہر ، چوہدری خلیل ، خالد پرویز چوہدری اور دیگر نے بڑھ چڑھ کر فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا ۔تقریب کی نظامت ذوالفقار جتالہ ، ڈاکٹر عطا محمد نے کی ۔ تلاوت کلام پاک طاہر عباس گورایہ ، نعت رسولﷺ طاہر ارشد نے پیش کی ۔ مشتاق جدون ،ڈاکٹر عاصم نے بھی خطاب کیا۔
یورپ سے سے مزید