• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے بعض علاقوں میں بارود سرنگیں موجود ہیں، لارڈ قربان

لندن/ لوٹن (نمائندہ جنگ) لارڈ قربان حسین نے حال ہی میں آذربائیجان کا پارلیمانی دورہ مکمل کیا، اس دوران انہوں نے یکم ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مانیٹیرنگ پر توجہ دی انہوں نے کاراباخ کے علاقے میں سوسا اور فزولی کے قصبوں کا بھی دورہ کیا، جو 2020میں 30سال سے زائد عرصے کے بعد آرمینیا سے آزاد کرائے گئے تھے علاقوں کادورہ کیا۔ اپنے پورے دورے کے دوران، انہوں نے تنازع کے تباہ کن اثرات کا مشاہدہ کیا اور یہ مشاہدہ کیا کہ سیکڑوں مربع میل پر پھیلا یہ علاقہ بارودی سرنگوں سے بھرا پڑا ہے جنہیں صاف ہونے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ لارڈ قربان حسین نے بتایا ہے کہ الیکشن والے دن انہوں نے یہ ملاحظہ کیا ہے کہ اس علاقے کے لوگ جمہوری عمل میں شامل ہونے پر خوش نظر آتے ہیں، اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی زندگی میں وہ پہلی بار یا تین دہائیوں کے بعد علاقے پر آرمینیا کے قبضے کے خاتمے کے بعد وہ ایسی آزادی کا تجربہ کر رہے تھے انہوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ انتخابی عمل مغربی ممالک سے بہت مماثل تھا، اور صاف، شفاف الیکشن منعقد ہوئے جس کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید