• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کرانے والا شوہر گرفتار

پیرس ( نیوز ڈیسک)فرانس میں بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر 70سے زائد افراد سے جنسی زیادتی کروانے والے شوہر کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سے 72مردوں سے 92بار زیادتی کروائی اور ویڈیو بھی بنائیں۔ پولیس کو ملزم کے کمپیوٹر سے اس کی بیوی کی 20ہزار تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔پولیس نے زیادتی کرنے والے 51افراد کی شناخت کرلی جن کی عمریں 26سے 74سال کے درمیان ہے۔ایک ماہر ڈاکٹر نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کو اتنی مقدار میں نشہ آور ادویہ دی جاتیں کہ وہ گہری نیند کے بجائے کوما کے قریب ہوتی تھی۔ملزم جس کی عمر اس وقت 71سال ہے سابق سرکاری ملازم ہے۔ اُن 52جنسی درندوں کے خلاف بھی عدالتی کارروائی شروع کی گئی جنھیں ملزم نے اس مکروہ عمل کے لیے آن لائن بک کیا تھا۔جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے جو کہا وہ ایک جوڑے کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے کیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ان سب کو معلوم تھا کہ خاتون بے ہوش ہیں اور خاتون کو اس عمل کا پتا بھی نہیں ہے۔ متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 10سال تک معلوم نہ ہوسکا کہ میرے ساتھ ساتھ کیا ہوتا رہا 2020 میں جب پہلی بار معلوم ہوا تو میں اپنے ہوش کھو بیٹھی تھی۔خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نشہ آور اشیا اتنی مقدار میں دی جاتی تھیں کہ میری موکلہ کئی گھنٹے مکمل بے ہوش رہتیں۔جج سے درخواست کی گئی اس کیس کی سماعتیں کھلی عدالت میں ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جرم کا پتا چلے تاکہ لوگ جانیں کہ اپنا قریبی بھی کیا کچھ کر سکتا ہے اور کیسے احتیاط برتنی ہے۔ملزم نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور یہ عمل ناقابل معافی ہے جنسی زیادتی کرنے والے 51 ملزمان میں سے 30کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
یورپ سے سے مزید