• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز ضبط کرلیا۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جہاز قبضے میں لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور براعظم جنوبی امریکا میں واقع ملک وینزویلا کے تعلقات طویل عرصے سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے طیارے کو ڈومینکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا۔وینیزویلا کے صدر کا 13لاکھ ڈالر مالیت کا جہاز کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا، امریکی حکام نے جہاز کی ڈومینیکن ری پبلک میں موجودگی کی وجہ نہیں بتائی۔
یورپ سے سے مزید