کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں ، ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت بھی کی ۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں دہشگرد حملوں پر کہا کہ اس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔