کراچی (جنگ نیوز) آخر پاکستان کرکٹ کو کون ٹھیک کرے گا؟۔ اب وزیراعظم کو خود بھی ذمہ داری لینا ہوگی۔ دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے ہلچل مچادی ہے، کئی مقامات سے مدد نہ ملنے کی شکایات بھی تشویشناک ہیں اور آئی ایم ایف سے ڈیل یا نو ڈیل کی متضاد خبریں بھی آرہی ہیں۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔