• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں پاکستان بزنس کونسل کا باضابطہ افتتاح

شارجہ (سبط عارف) شارجہ میں پاکستان بزنس کونسل کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی کاروباری برادری کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لئے شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) نے شارجہ میں باضابطہ طور پر پاکستان بزنس کونسل تشکیل دے دی، اس اقدام کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے تبادلے کو فروغ دینا، باہمی فائدے کے لئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا اور جامع اقتصادی ترقی میں اس کے کردار کو بڑھاتے ہوئے نجی شعبے کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔ کونسل کی افتتاحی تقریب ایس سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبداللہ سلطان ال اویس، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، شارجہ چیمبر کے وائس چیئرمین ولید عبدالرحمٰن بخاری اور پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد کے ساتھ چیمبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم ممبران نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید