• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: بینائی سے محروم طالبعلم کی انٹر میں پوزیشن

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں بینائی سے محروم طالب علم نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں پوزیشن حاصل کر لی۔

بینائی سے محروم طالب علم حسیب عباس نے ہیومینٹی گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بینائی سے محروم طالبِ علم کے والدین کا کہنا ہے کہ حسیب جھنگ کے نجی کالج کا طالب علم ہے، نارمل بچوں کے ساتھ پڑھتا رہا ہے۔

مریم نواز کی مبارکباد

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے بھر کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارک باد دی گئی ہے۔

انہوں نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طُلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کے لیے دعا گو ہے۔

قومی خبریں سے مزید