• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ حجاب: جماعتِ اسلامی خواتین کی کراچی پریس کلب تک حجاب واک

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کی خواتین نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر کراچی پریس کلب تک حجاب واک کی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حجاب واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ایک بیٹی کی یاد میں منایا جاتا ہے جسے جرمنی میں خنجر سے شہید کیا گیا، اس لڑکی کا جرم یہ تھا کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلام میں قدرت نے یہ لچک دی ہے کہ اسے جتنا دباؤ گے اتنا ہی ابھرے گا۔ 

منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ اسلام یہ رہنمائی بھی کرتا ہے کہ طرزِ سیاست، طرزِ معاشرت کیسا ہو گا، ہم حیا اور تہذیب کا دامن تھام کر رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید