کینیڈا کے شہر برامپٹن میں منعقد ہونے والی لائف اسٹائل بزنس اینڈ انویسٹرز کانفرنس میں پاکستان سے 40 کمپنیاں شریک ہوں گی۔
برامپٹن میں 26 اور 27 ستمبر کو لائف اسٹائل بزنس اینڈ انوسٹرز کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت 13 ممالک سے کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔
جنگ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس کے منتظیمن رانا محمد تنویر اور شہزادہ بے نظیر نے بتایا کہ کانفرنس میں پاکستان کی مختلف مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی جس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، چمڑے اور کھیلوں کا سامان شامل ہے۔
اس کے علاوہ 13 ممالک سے ڈھائی سو کمپنیاں اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں۔
گزشتہ روز منتظمین نے میئر برامپٹن پیٹرک براؤن، ڈپٹی میئر حرکیرت سنگھ، کونسلرز سیمی اعجاز، گرپرتاب سنگھ، کمیونٹی رہنماؤں امجد اقبال اور مرتضیٰ جوئیہ کے ساتھ میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا تھا۔