پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں شیئرز کی خرید و فروخت آٹھ مئی کے بعد بلند ترین رہی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 491 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 848 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 96 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال 8 مئی کو بازار میں 97 کروڑ شیئرز کے بعد بلند ترین سودے ہیں۔
شیئرز بازار میں کاروبار کی مالیت 17 ارب 51 کروڑ روپے رہی، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 450 ارب روپے ہے۔