• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے آرٹیکل 140 میں 3 ترامیم تجویز کی ہیں، مصطفیٰ کمال


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے آرٹیکل 140 میں 3 ترامیم تجویز کی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات صرف وزیراعلیٰ تک گئے تھے۔ ایم کیوایم پاکستان ان اختیارات کو یونین کونسل تک پہنچانے کی بات کر رہی ہے، یہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورے ملک کے 24 کروڑ لوگوں کے حقوق کی بات ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کےلیے گزشتہ روز ایک مسودہ پارلیمنٹ میں جمع کروایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 2، 3 ہفتوں میں ہمیں پتہ چلے گا کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کس طرح ہوتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ کل ہم نے ایک ترمیم جمع کروائی تھی، جس میں لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دینے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140 میں 3 ترمیم کی تجویز دی، وزیراعلیٰ اختیارات یونین کونسلز کو دیں، ہم جو کہہ رہے ہیں اس سے ایک لاکھ اسی ہزار دفاتر لوگوں کی خدمت کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وفاق سے صوبوں کو 7 ہزار 600 ارب روپے جارہے ہیں، سندھ کو 1800 ارب روپے مل رہے ہیں، فنڈز ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل تک پہچانے کی ترمیم باقاعدہ منظور کیں۔

قومی خبریں سے مزید