• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت غیر ملکی جاسوسوں سے ہوشیار رہیں، چین کا طلبہ کو انتباہ

بیجنگ (اے ایف پی) چین کی ریاستی سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز حساس معلومات تک رسائی کے حامل طلباء کو خبردار کیا کہ وہ خوبصورت مردوں یا خوبصورت خواتین کی جانب مائل نہ ہوں، یہ انہیں غیر ملکی طاقتوں کے لیے جاسوسی پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ بیجنگ کی وزارت برائے ریاستی سلامتی(ایم ایس ایس) نے ان دعوؤں کو فروغ دیا ہے کہ گزشتہ سال وی چیٹ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد سے غیر ملکی جاسوس اکثر لالچ اور غیر معمولی طریقوں سے وفادار چینیوں کو اپنے ملک سے دھوکہ دینے پر آمادہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس نے متنبہ کیا ہے کہ غیر ملکی جاسوسوں کے بے شمار بھیس ہیں، وہ اپنی جنس بھی بدل سکتے ہیں اور شہریوں سے ملک کو لاحق خطرات کے خلاف ایک ارب40 کروڑدفاعی خطوط تیار کرنےکی اپیل کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید