• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو 

آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کے دوران 3 بل پیش کیے گئے جن میں سے 2 بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔

چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر علیم خان کی جانب سے نج کاری کمیشن ترمیمی بل پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر علیم خان نے ایوان کو بتایا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔

 سینیٹ کی جانب سے نج کاری کمیشن ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے ٹیلی کمیونیکشن ایپیلیٹ کورٹ بل پیش کیا۔

اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا۔

سینیٹ کی جانب سے ٹیلی کمیونیکشن ایپیلیٹ کورٹ بل بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے دوران بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل بھی اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹس

سینیٹ کے اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل پاکستان کی 23-2022ء اور 24-2023ء کی رپورٹس پیش کی گئیں۔

برما میں 3 پاکستانیوں کے غیر قانونی محصور ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس

اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے برما میں 3 پاکستانیوں کے کمپنی کی جانب سے غیر قانونی محصور کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا گیا۔

سینیٹر اشرف علی جتوئی نے سینیٹ میں ایوان سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ افراد 8 ماہ سے تعمیراتی کمپنی کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ 3 نوجوان تھائی لینڈ ویزے پر گئے تھے، وہاں سے بچے ایک کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کر کے برما گئے، ان بچوں کی رہائی کے لیے برما حکومت سے رابطہ ہے، 3 پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہارڈ علاقہ ہے جہاں یہ بچے ہیں، پہلے بھی کچھ بچے ٹریپ ہوئے تھے، انہیں واپس لے آئے۔

قومی خبریں سے مزید