• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی تنصیبات پر حملےکرنیوالوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی: عظمیٰ بخاری

رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو
رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور شہداء کے مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی۔

عظمیٰ بخاری نے مشیرِ اطلاعات برائے کے پی بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت ثابت ہو چکا، بانیٔ پی ٹی آئی کی کرپشن کے چرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کر کے آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آئین، قانون، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں، نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہو چکے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمر ایوب نے خیبر پختون خوا کے حلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پر حکمِ امتناع کیوں لیا؟ اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں۔

قومی خبریں سے مزید