• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایگزیکٹو کونسل سی پی ایل سی جسٹس ریٹائرڈ نذر اکبر مستعفی

چیئرمین ایگزیکٹو کونسل سی پی ایل سی جسٹس ریٹائرڈ نذر اکبر --- فائل فوٹو
چیئرمین ایگزیکٹو کونسل سی پی ایل سی جسٹس ریٹائرڈ نذر اکبر --- فائل فوٹو

اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جسٹس ریٹائرڈ نذر اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

جسٹس(ر) نذر اکبر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

چند ماہ میں سبق سیکھا کہ پیسہ قانون ہے: جسٹس (ر) نذر اکبر

جسٹس (ر) نذر اکبر کے استعفے کا متن سامنے آ گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ میں سبق سیکھا کہ پیسہ قانون ہے، امیر کا پیسہ قانون کی تمام ضروریات کو بدل سکتا ہے۔

استعفے میں جسٹس (ر) نذر اکبرکا کہنا ہے کہ امراء اور طاقت ور کے لیے غیر قانونی کام کرنا جرم نہیں ہے، سی پی ایل سی چیف کے عہدے پر بغیر تقرری کے وزیرِ داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کے ساتھ کیسےکام کر سکتا ہے۔

انہوں نے استعفے میں کہا ہے کہ اس عہدے پر زبیر حبیب نے اپنے خلاف نیب انکوائری ختم کرا لی، ہائی کورٹ کے سابق جج کی حیثیت سے ارگرد کے حالات جان کر حماقت نہیں کر سکتا۔

جسٹس(ر)نذر اکبر کا اپنے استعفے میں یہ بھی کہنا ہے کہ حقائق اور حالات کے پیش نظر میرے لیے باعزت اخراج ہی واحد راستہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید