• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبر، بزرگ پر تشدد کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو 

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے قمبر شہداد کوٹ میں بزرگ شہری پر تشدد کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرتکبین کے خلاف فی الفور ایکشن کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث بدلحاظ اور اوباش ملزمان کو جَلد قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

دوسری جانب ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ نے تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان کے نام عمران ولد گلزار چانڈیو سکنہ نیو آبادی اور محمد صدیق ولد میر علی چانڈیو سکنہ حیدری محلہ قمبر معلوم ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید