• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: طاہرہ اورنگزیب اور نثار جٹ میں دلچسپ مکالمہ، قہقہے گونج اٹھے

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکنِ اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور پی ٹی آئی کے رہنما نثار احمد جٹ کے درمیان دلچسپ مکالمے پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

سینئر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سیلیکشن کا طریقہ کار کیا ہے، پہلے بہت نامور کھلاڑی پیدا ہوا کرتے تھے، گلی محلے میں گلی ڈنڈا کھیلنے والے نامور کرکٹر بنتے تھے، آج کی ٹیم کی سمجھ ہی نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں وہی والی ٹیم چاہیے، آج اسی ٹیم کی ضرورت ہے، ضرورت ہے کہ اسکولوں اور کالجز سے لڑکے قومی ٹیم میں لیے جائیں، بصورتِ دیگر اس ٹیم اور کھیل پر پابندی لگا دینی چاہیے، وہ کھلاڑی کہاں چلے گئے جو پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرتے تھے؟

اس جملے پر رکنِ پی ٹی آئی نثار جٹ نے طاہرہ اورنگزیب کو لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جس کی بات کر رہی ہیں وہ آج جیل میں ہے۔

رکنِ پی ٹی آئی نثار جٹ کے طاہرہ اورنگزیب کو لقمہ دینے پر ایوان میں قہقے گونج اٹھے۔

طاہرہ اورنگزیب نے نثار جٹ کے اس جملے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں نہیں وہ جاوید میانداد، مدثر نذر اور دوسرے کھلاڑی تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹر ماہانہ لاکھوں لیتے ہیں لیکن کسی قومی المیے میں کبھی انہوں نے عطیہ بھی دیا؟ پہلے تو کھلاڑی قومی سانحات میں حصہ لیتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید