• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسے سے 2 دن قبل سینیٹ میں اجتماع پر بل منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے 2 دن پہلے سینیٹ میں اسلام آباد میں پُرامن اجتماع اور امن و عامہ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ نے بل کی چھ، ایک سے منظوری دی، فوری منظور کیا جائے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جا رہا ہے، کیوں اتنا خوفزدہ ہیں۔

جس پر عرفان صدیقی بولے اس بل کا کسی جلسے سے تعلق نہیں، پورا شہر اس وقت پنجرہ بناہوا ہے، محاصرے میں ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آپ اپنی اتھارٹی کو مس یوز کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی شہر کو محصور نہیں کیا، ابھی ایس سی او کانفرنس ہو رہی ہے تب بھی آپ شہر کو محصور کریں گے، یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ لیڈر کے جیل میں ہوتے پارٹی جلسہ کرے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی جلسے کی اجازت اس وقت تک برقرار ہے، پرامن جلسہ اپ کا حق ہے۔

قومی خبریں سے مزید