• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی۔ ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم 30 اضلاع میں 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔ 

چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق سہراب گوٹھ بس ٹرمینل پر روزانہ 150 بسوں کے مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ افغانستان اور دیگر صوبوں سے آئے ہوئے بچوں کو ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ 

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام فیلڈ افسران پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں رہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید