• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا، اسلام آباد رجسٹری کیلئے 6 بینچز کی تشکیل کر دی گئی۔ 

بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس عرفان سعادت پرمشتمل ہوگا۔ جسٹس نعیم اختر، جسٹس شاہد بلال بھی بینچ نمبر ایک کا حصہ ہوں گے۔ 

بنیچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی ہوں گے جبکہ بینچ نمبر 3 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عقیل عباسی ہوں گے۔ 

اسی طرح بینچ نمبر 4 جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر 5 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد ہوں گے۔ 

بینچ نمبر 6 میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید